بنگلہ دیش میں نقدی کا بحران شدت اختیار کر گیا

بنگلہ دیش میں نقدی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔

زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ سال جنوری میں 46 ارب ڈالر سے کم ہو کر اس سال اپریل کے آخر میں 30 ارب ڈالر پر آ گئے تھے، بنگلہ دیش کرنسی کی گرتی ہوئی قدر کے خلاف جدوجہد کر رہا ہے۔

کوئلہ نہ ملنے پر سب سے بڑا بجلی گھر بند کردیا گیا، بجلی گھر کے منیجر کا کہنا ہے 1,320 میگاواٹ کے حکومت کے زیر انتظام چلنے والے پاور پلانٹ کی گزشتہ ماہ ایندھن کی قلت کی وجہ سے پیداوار میں کمی کر دی گئی تھی۔

منیجر کے مطابق اب ایندھن کیلئے کوئلہ فراہم فراہمی نہ ہونے کے سبب بجلی گھر بند کرنا پڑ رہا ہے تاہم کوئلے کی کھیپ پہنچنے کے بعد پیداوار تین ہفتوں کے اندر بحال ہونے کی امید ہے۔