پہلی تا تیسری جماعت کے بچوں کو بغیر امتحان اگلی جماعتوں میں ترقی دینے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے کراچی سمیت سندھ بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں پہلی سے تیسری جماعت کے بچوں کو بغیر امتحانات کے اگلی جماعتوں میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔امتحانات کے حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوتھی سے آٹھویں جماعت تک طلبہ کے امتحان عید الفطر کے بعد لئے جائیں گے۔ تعلیمی سال تمام نجی اسکولوں میں یکم اگست سے شروع کیا جائیگا۔ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں۔