معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
پرائیویٹ سکولوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں
پرائیویٹ سکولوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ، سکول کونسل تشکیل نہ دینے والے سکولوں کا لائسنس تجدید نہیں ہوگا،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے نجی سکولوں کو سخت احکامات جاری کردیئے۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نےسکول کونسل تشکیل نہ دینے والے نجی سکولوں کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ہرسال نجی سکولوں کو لائسنس کی تجدید کیلئے ایجوکیشن اتھارٹیز کو اپلائی کرنا ہوتا ہے، اپلائی کرنے پرایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے نجی سکولوں کو لائسنس میں ایک سال کی توسیع دی جاتی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کےمطابق ہر سکول کیلئےکونسل کا قیام لازمی ہے، سکول کونسل میں7 ممبران پر مشتمل ہوگی، جس میں ایجوکیشن اتھارٹی کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔ پرنسپل سکول کونسل کا چیئرمین ہوگا، ٹیچر، والد اور ماہر تعلیم بھی سکول کونسل کے ممبر ہونگے، ہائی سکولوں میں ایک ٹیچر پرائمری سیکشن سے لازمی لیا جائے گا، ایک ممبر سیکرٹری ایجوکیشن خود یا ان کی ہدایت پر بنایا جائے گا، سکول کونسل کا انتخاب 2 سال کیلئے کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول کونسل کی میٹنگ کا انعقاد ہرماہ کروانا لازمی ہوگا، شکایات باکس سکول کے مرکزی گیٹ پر لگایا جائے گا، تمام شکایات سکول کونسل کے ممبران کے سامنے کھولی جائیں گی، تشدد، جنسی طور پر ہراساں سے متعلق والدین کی شکایات کو سکول کونسل کی زیرنگرانی حل کیا جائے گا، نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں سمیت بجٹ کا ریکارڈ بھی سکول کونسل میں رکھنا لازمی ہوگا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام پرائیویٹ سکولز کو مراسلہ جاری کردیا۔ احکامات نہ ماننے والے سکولوں کے لائسنس کو کسی صورت توسیع نہیں دی جائےگی۔