انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

کاروبار کے آغاز میں آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 37 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

PSX، انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس سے بڑھ گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی، آج کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 961 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 679 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 64 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔