ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، مزید مہنگا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 59 پیسے کم جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپیہ بڑھا ہے، دو مارکیٹوں میں ڈالر ریٹ کا فرق 24 روپے 85 پیسے ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 285 روپے 15 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 285 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ 59 پیسے کم ہوا ہے جبکہ ہفتہ وار بنیاد پر ڈالر کا بھاؤ 67 پیسے کم ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ اضافے سے 310 روپے ہے۔