آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 باغ ٹو کا میدان پی پی پی نے مار لیا

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 باغ ٹو کا میدان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے مار لیا۔ پی پی کے ضیاء القمر 25 ہزار 755 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کےحلقہ ایل اے 15باغ ٹو کے ضمنی انتخاب میں تمام 189 کا پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا۔

پیپلز پارٹی کے ضیاء القمر 22035 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مشتاق منہاس دوسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 20 ہزار 485 ووٹ حاصل کیے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راجہ ضمیر خان نے 4 ہزار 942 ووٹ حاصل کیے۔ دو سال پہلے اس نشست پر پی ٹی آئی نے ساڑھے 5 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔