ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا چوتھا اجلاس شروع

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا چوتھا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور جعفر خان مندو خیل نے شرکت کی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیدار بھی اجلاس میں شریک ہیں، آج بلوچستان میں پارٹی کے لیے موزوں امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ سرگودھا، راولپنڈی، ہزارہ اور مالاکنڈ میں امیدواروں کے نام پر غور کر چکا ہے۔