دیامر بھاشا ڈیم کے لیے دریائے سندھ کا رخ نومبر میں موڑ دیا جائے گا

دیامر بھاشا ڈیم کے لیے دریائے سندھ کا رخ نومبر میں موڑ دیا جائے گا، دریائے سندھ کا رُخ موڑنا اہم ترین اہداف میں سے ایک ہے۔

چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں پروجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

افسران نے چیئرمین واپڈا کو بتایا کہ دریائے سندھ ڈائی ورژن کے بعد اپنے قدرتی راستے سے جا ملے گا۔

حکام کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کی 13 سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے، دیا مر بھاشا ڈیم میں 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔

پروجیکٹ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیم سے 4 ہزار 500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی، 4 ہزار 320 میگا واٹ کا داسو پروجیکٹ دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔