نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نوٹس موصول کرادیا

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نوٹس موصول کرادیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ 13 جون کو نیب لاہور میں پیش ہوں۔

نیب کا نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا، جس کے بعد ٹیم زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔