کچےکےعلاقےسےدو مغویوں اورایک ڈاکو کی لاشں پولیس نےوصول کر لی

گھوٹکی اور رحیم یارخان کے کچے کے سرحدی علاقے سے دو مغویوں اور ایک ڈاکو کی لاشں سندھ کی رونتی پولیس نے وصول کر لیں۔

ڈی ایس پی اوباڑو کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے مطالبات منظور نہیں کئے گئے، ڈاکوؤں کے خلاف اغوا اور قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ ڈاکوؤں نے زخمی چار مغویوں کو بھی رہا کردیا۔

واضح رہے کہ پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے مغویوں کی لاشیں حوالے کرنے کے لیے مطالبے رکھے تھے۔

ڈاکووں کا مطالبہ تھا کہ ان کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا جائے، ڈاکوؤں کا مطالبہ تھا کہ ان کے خاندان میں شادی میں آنے والوں کو نہ روکا جائے۔

دوسری جانب ڈی ایس پی نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے خلاف اغوا اور قتل کا مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔