بحیرہ عرب میں طوفان شدید، کراچی سے 1260 کلومیٹر کی دوری پر پہنچ گیا

بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان بیپر جوئے ایک درجہ مزید اضافے کے بعد انتہائی شدت کے طوفان میں تبدیل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے چوتھے الرٹ میں کہا ہے کہ طوفان بیپر جوئے ایک درجہ مزید اضافے کے بعد انتہائی شدت کے طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے اور کراچی سے 1260 کلومیٹر کی دوری پر ہے، کسی پاکستانی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے، تاہم صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔