اس سال عالمی یوم ماحولیات کاعنوان ’پلاسٹک آلودگی کاحل‘ہے:پاک بحریہ کےسربراہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ عالمی یومِ ماحولیات کا مقصد قدرتی ماحول کا تحفظ اور اسے درپیش مسائل کی آگہی دینا ہے۔

انہوں نے ماحولیات کے عالمی دن پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس سال عالمی یوم ماحولیات کا عنوان ’پلاسٹک آلودگی کا حل‘ ہے۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ ہر سال عالمی سطح پر 400 ٹن سے زائد پلاسٹک تیار کیا جا رہا ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ پلاسٹک کا 19 سے 23 فیصد جھیلوں، دریاؤں اور سمندروں میں شامل ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پلاسٹک جلنے کے بعد زہریلے دھویں میں تبدیل ہو کر کرۂ ارض کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مزید کہا ہے کہ پاک بحریہ آبی ماحول کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

سربراہ پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان اقدامات میں بندرگاہ کی صفائی، علاقوں میں ریڈ بیڈ پلانٹس کا قیام اور شجر کاری مہمات شامل ہیں۔