پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صدر پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ قانون تمام شہریوں کےلیے برابر ہے، عدالت پرویز الہٰی کی ضمانت عدم حاضری کی بنیاد پر مسترد کرتی ہے۔ عبوری ضمانت میں قانون واضح ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک پرویز الہٰی شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹس کی بھی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔