کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس میں 432 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 432 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 220 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج بازار میں 9 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے سودے 3 ارب 57 کروڑ میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 80 ارب روپے کم ہو کر 6182 ارب روپے ہے۔
ادھر پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر آج 24 پیسے مہنگا ہو کر 286 روپے 98 پیسے پر بند ہوا۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی 1800 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے۔