سانحہ 9 مئی کی تحقیقات: ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل جے آئی ٹی کی معاونت کریں گے

لاہور: سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل کو جے آئی ٹی کی معاونت کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

لاہور کے جناح ہاؤس میں دہشتگردی، جلاؤگھیراؤ، قتل اور اقدام قتل کی تحقیقات کے معاملے پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے مقدمات کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کو جے آئی ٹی کی معاونت کی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالرؤف وٹو سرور روڈاورگلبرگ تھانوں کے مقدمات میں معاونت کریں گے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل تحقیقات مکمل ہونے تک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی معاونت کرینگے، تحقیقات میں پیشرفت سے پراسیکیوٹرجنرل کو آگاہ کرنابھی ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالرؤف وٹو ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے ٹھوس شواہد اکٹھے کرنے میں بھی مدد دیں گے۔