کچے کے ڈاکوؤں کے پاس جدید امریکی اسلحہ اور ان کی بھارتی تربیت کا انکشاف

کچے کے ڈاکوؤں کے پاس جدید امریکی اسلحہ اور ان کی بھارتی تربیت کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ انکشاف پنجاب پولیس کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ ڈاکو 2 کلومیٹر دور سے پولیس کو نشانہ بنارہے ہیں۔

پولیس نے مطالبہ کیا کہ کچے کے ڈاکوؤں سے لڑنے کے لیے پولیس کو فوجی اسلحہ فراہم کیا جائے۔

کمیٹی نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاعی پیداوار کو پولیس کو جدید اسلحہ کی فراہمی کی سفارش کردی۔

امریکی جدید اسلحہ ڈاکوؤں کے ہاتھ لگنے کے معاملے پر استحقاق کمیٹی نے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔