عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور رؤف حسن سیکرٹری اطلاعات مقرر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عمر ایوب کو سیکرٹری جنرل مقرر کردیا۔

عمر ایوب، اسد عمر کی جگہ جنرل سیکرٹری ہوں گے اور عمران خان کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ رؤف حسن کو پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

رؤف حسن کی تقرری چیئرمین پی ٹی آئی کی منظوری سے کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جیل سے رہائی کے بعد اسد عمر نے پارٹی عہدے اور کور کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔