شرح سود 19 اعشاریہ 50 برقرار رہے گی یا کچھ تبدیلی ہو گی؟ فیصلے کے لیے اجلاس آج ہو گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مانیٹری پالیسی کا اجلاس آج ہو گا، جس میں شرح سود کے حوالے سے فیصلہ مزید پڑھیں
بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بنتی جارہی ہے: فیصل واوڈا
تحریک انصاف دور حکومت کے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بنتی جارہی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران فیصل واوڈا نے کہا کہ نوجوانوں کو گمراہ کرکے آگ لگوائی گئی، ہم ملک کو بچانے کےلیے نکلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی ان سے ہمدردی کرنی چاہیے، یہ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر کا ڈرامہ بند کریں۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ عدلیہ بھی ہماری ہے فوج اور پولیس بھی ہماری ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی پی ٹی آئی بدقسمتی سے دوسری ایم کیو ایم بنتی جارہی ہے، آج یہ لوگ جیلوں سے پیغامات بھجوارہے ہیں اور سارا ملبہ دوسروں پر ڈال دیں گے۔
فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ کمر درد کا بہانہ کرکے اسپتال جاکر لیٹنے والے اب مذمت کررہے ہیں، کوئی معافی کا کہہ رہا ہے کوئی جیل سے مذاکرات کے پیغام دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو حال آپ نے پولیس کا کیا یہ ایسی نہیں تھی ان کے ساتھ کھڑے ہوں، عدلیہ کو مضبوط کریں، وکلا آگے بڑھیں اب ملک بچانے کا وقت ہے۔
پی ٹی آئی کے سابقہ رہنما نے کہا کہ اپنی کرپشن چھپانے کےلیے بچوں کو گمراہ کروں، ایسی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں، میں نے جو 6 ماہ پہلے بات کی تھی ایک ایک بات ثابت ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا ٹرائل کرنا چاہیے۔ گزارش ہے آرمی ایکٹ کے تحت سزا دیں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بند کمروں اور جیلوں سے پیغامات آرہے ہیں ،ان پر اعتماد نہ کریں، اب سانپ بھی پیغام بھجوارہے ہیں، آنے والے دنوں میں ان کے نام بھی بتاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ کہتا رہا کہ گمراہ نہ ہوں آگ نہ لگائیں، آپ کا کوئی والی وارث بھی نہ ہوگا، کسی کے کہنے پر جلاؤ گھیراؤ قتل و غارت میں ملوث نہ ہوں۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اب فیصلہ کن وقت آچکا ہے کہ سیاست بچانی ہے یا ملک کے لیے کھڑا ہونا ہے۔ سیاست، سیاسی جماعت سب پر لعنت بھیجیں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جانا پڑا میں جاؤں گا، میری جتنی فائلیں ہیں کھول سکتے ہیں تو کھول لیں۔
پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے کہا کہ یہ پہلے فیز میں مذمت پھر لاتعلقی کریں گے اور نکل جائیں گے اور ملبہ ایک دوسرے پر ڈالیں گے، ان لوگوں نے اقتدار میں مال بنایا اور اس کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔