معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
برطانیہ میں پاکستانی نژاد سورج مکھی خاندان کا انوکھا عالمی ریکارڈ
لندن: برطانوی شہر کووینٹری میں ایک پاکستانی نژاد خاندان میں والدین کے ساتھ ساتھ ان کے چھ بچے بھی سورج مکھی ہیں اور اس طرح یہ سورج مکھی بہن بھائیوں کی سب سے زیادہ تعداد کا عالمی ریکارڈ بھی ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، پاکستان میں پیدا ہونے والے اسلم پرویز اور شمیم اختر، دونوں ہی سورج مکھی ہیں جو برسوں پہلے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔
یہاں ان کے چھ بچے یعنی نسیم اختر، غلام علی، حیدر علی، مقدس بی بی، مسرت بیگم اور محمد رفیع بھی سورج مکھی ہی پیدا ہوئے۔
واضح رہے کہ سورج مکھی یا ’البینزم‘ ایک موروثی کیفیت ہے جس میں کھال، بالوں اور آنکھ کی پتلی کو مخصوص رنگ دینے والا قدرتی مادّہ ’میلانین‘ متاثر ہوتا ہے۔ نتیجتاً متاثرہ فرد کا چہرہ اور بال پیدائشی طور پر انتہائی سفید دکھائی دینے لگتے ہیں جبکہ آنکھوں کی رنگت بھی خاصی مختلف ہوجاتی ہے۔
ان تمام بہن بھائیوں کو بچپن ہی سے اپنے سورج مکھی ہونے کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنایا جاتا تھا جبکہ ان کے زیادہ دوست بھی نہیں تھے۔
بڑے ہونے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ صرف وہی نہیں بلکہ لاکھوں دوسرے لوگ بھی سورج مکھی ہیں، لہذا انہوں نے اپنے شہر میں البینزم سے آگاہی دینے والی تنظیموں میں بطور رضاکار کام کرنا شروع کردیا۔
کچھ عرصہ پہلے ان میں سب سے بڑی بہن نسیم اختر کو خیال آیا کہ کیوں نہ وہ اپنے عجیب و غریب خاندان کےلیے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درخواست دے ڈالیں۔
خوش قسمتی سے جلد ہی انہیں جواب موصول ہوگیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں نے بھی تصدیق کردی کہ وہ سورج مکھی بہن بھائیوں کی سب سے بڑی تعداد والا خاندان ہیں۔
آج یہ تمام بہن بھائی شادی شدہ ہیں لیکن ان کے بچوں میں سے کوئی بھی سورج مکھی نہیں۔