امریکی صدر جو بائیڈن کی کینیڈا کو آگ بجھانے میں مدد کی پیشکش

امریکی صدر جو بائیڈن نے کینیڈا کو جنگل کی آگ بجھانے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کو ٹیلی فون کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم کو جنگل کی آگ بجھانے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں 400 سے زائد مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے، 250 مقامات پر آگ قابو سے باہر ہے، اب تک 65 لاکھ ایکڑ رقبہ جل چکا ہے۔

کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ سے امریکا کو بھی شدید فضائی آلودگی کا سامنا ہے، اس حوالے سے حکام نے انتباہ بھی جاری کر دیا ہے۔