جوڑ میلے میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

گرو ارجن دیو جی کی برسی کی تقریبات منانے اور جوڑ میلے میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے گئے۔

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

پاکستان ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارتی سکھ یاتریوں کو 8 سے 17 جون تک کے لئےکُل 215 ویزے جاری کیے گئے ہیں۔