پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مزید پڑھیں
ایران کے تجارتی وفد کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
اعلی سطحی ایرانی وفد نے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحدفرکی سربراہی میں پیر کے روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق دورہ کا مقصد دوطرفہ تجارتی و معاشی تعلقات کو مستحکم کرنا تھا۔
لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری نے استقبالیہ پیش کیا جبکہ ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر، تمیم آئل، گیس اور پیٹرو کیمیکل انویسٹمنٹ کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل اور آئی ٹی پی او (ٹی ڈیپ کی طرز کا ایرانی ادارہ) کے سابق سی ای او ڈاکٹر بابک افہی اور ایرانی کمرشل اتاشی مراد نماتی زرگران نے بھی خطاب کیا۔
دونوں اطراف نے ایک بزنس تھنک ٹینک قائم کرنے پر اتفاق کیا جو دونوں ممالک کو درپیش معاشی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل پر کام کرے گا۔ڈاکٹر بابک افہی نے بتایا کہ ان کا گروپ مختلف مینوفیکچرنگ سیکٹرز میں سرگرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی تاجر پاکستان بالخصوص پنجاب کیساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجر ایرانی کمپنیوں کے ساتھ ملکر پیٹرو کیمیکل اور ایل پی جی سیکٹرز میں تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔
لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری نے ایکسپورٹ بیسڈ مشترکہ منصوبہ سازی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دوطرفہ تجارتی حجم بڑھایا جاسکے۔ انہوں مزید نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی کھپت کے باعث تیل اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی بڑی مانگ ہے۔
ایرانی کمپنیاں پاکستان میں ان مصنوعات کی برآمد اور پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے آئل ریفائنریز قائم کرنے کے مواقع کا جائزہ لے سکتی ہیں۔