وہاج علی کے انسٹاگرام پر 3 ملین فالوورز،بھارتی مداحوں کا خوشی کا اظہار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی کے انسٹاگرام پر 3 ملین فالوورز ہونے پر اداکار کے بھارتی مداحوں نے بہت خوبصورت انداز میں خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وہاج علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 3 ملین ہونے کی خوشی میں بھارت کے ایک اسکول کے طلباء نے ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں بچے اداکار کے پوسٹرز لائے اور ایک کیک بھی کاٹا۔

انہوں نے اس تقریب کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

جس کے بعد وہاج علی نے اس تقریب کی ویڈیو اورتصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشیئر کرتے ہوئے اپنے بھارتی مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’یہ حوصلہ افزائی کا سب سے خوبصورت انداز ہے‘۔

اُنہوں نے اسکول انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’میں شکریہ ادا کرنے کے لیے آپ کو اور ان خوبصورت بچوں کو پاکستان سے بھارت کوئی تحفہ بھیجنے سے تو قاصر ہوں لیکن میں دل کی گہرائیوں سے دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ آپ سب کو خوش رکھے۔ آمین‘