خبردار!امریکیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی صدرجوبائیڈن کے مشیرصحت ڈاکٹرانتھونی فائوچی کے بیان کے مطابق اومی کرون امریکی عوام کے لیے زیادہ مہلک ثابت ہوگا .انہوں نے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ کی نئی لہراومی کورون خطرناک صورتحال اختیارکرگئی ہے.لیکن ویکسین لگوانے والے افراد اس کے اثرسے کم متاثرہوںگے .دوسری جانب امریکہ میں کروناکے مزید 4لاکھ پچاس ہزار نئے کیسزرپورٹ ہوئے.مرنے والوں کی تعداد دوہزارہے.اسی طرح برطانیہ میں مزیدایک لاکھ 29ہزارسے زائدشہری کروناوائرس کاشکارہوئے جبکہ 398افراداس مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے .فرانس میں 61ہزارسے زائدکیس رپورٹ ہوئے ہمسایہ ملک بھارت میں بھی حالیہ دنوں میں صورتحال انتہائی خطرناک رخ اختیارکرگئی ہے .اب تک دولاکھ 41ہزارنئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں .اسی طرح اٹلی میں ایک لاکھ 96ہزاراور جرمنی میں 80ہزارکیسز رپورٹ ہوئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں