شرح سود 19 اعشاریہ 50 برقرار رہے گی یا کچھ تبدیلی ہو گی؟ فیصلے کے لیے اجلاس آج ہو گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مانیٹری پالیسی کا اجلاس آج ہو گا، جس میں شرح سود کے حوالے سے فیصلہ مزید پڑھیں
ہم اداروں کے ساتھ اور ادارے ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں:رانا ثنا اللہ
ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ ہم اداروں کے ساتھ اور ادارے ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ آدمی ریاست کے خلاف کھڑا ہے، 9 مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی کو جو نرمی ملی ہے وہ اس مرتبہ نہیں ملے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو کے پروگرام آج شاہزیت خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا تھاکہ عمران خان نے کہہ رکھا ہے کہ 9 مئی پر مجھ سے معافی مانگی جائے۔ دوسری بات آپ کہتے ہو کہ9 مئی میں ہمارے لوگ ملوث ہیں سادہ بات ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کس نے چرائی ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لے آئیں کہ احتجاج کرنے والا کون ہے اور آگ لگانے والا کون ہے۔
جیو کے نمائندے شبیر ڈار نے کہا کہ اگر گزشتہ دو تین سماعتوں پر عمران خان کی گفتگو کا جائزہ لیاجائے تو پتہ چلتا ہے کہ ان کے رویئے میں کافی نرمی آئی ہے۔
میزبان شاہزیب خانزادہ کا تجزیہ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آصف رضا مرچنٹ ایرانی ایما ء پر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔جیل سے عمران خان کے مسلسل پیغامات اور بیانات کے باوجود پاک فوج نے یہ موقف دہرایا تھا ۔
9مئی کے واقعات پرقوم کے سامنے معافی مانگنے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔جواب میں عمران خان نے اپنے آپ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ اس حوالے سے آج عمران خان کا اہم بیان سامنے آگیاہے۔
عمران خان نے9مئی کے واقعات پرمشروط معافی مانگنے کا اعلان کردیا ہے۔لیکن یہ بھی دہرا دیا ہے کہ معافی مجھ سے بھی مانگی جائے۔
آج عمران خان نے پہلی بار یہ بھی تسلیم کرلیا ہے کہ زمان پارک میں ان کے کارکنوں کی جانب سے پیٹرو ل بم استعمال کئے گئے تھے۔ آج اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں تب معافی مانگوں گاکہ جب 9مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائی جائیں گی۔
اگر سی سی ٹی وی فوٹیج میں ثابت ہوا کہ میری پارٹی کا ایک بندہ بھی جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہے تو اسے پارٹی سے نکال دوں گا اور معافی مانگ لوں گا۔
شاہزیب خانزادہ نے مزید کہا کہ امریکی محکمہ انصاف نے گزشتہ روز46 سالہ پاکستانی شہری کی امریکا میں کسی سیاستدان یا حکومتی اہلکار پرمبینہ حملے کی سازش کی رپورٹ امریکی عدالت میں جمع کرائی ہے۔