لاہورکے ہرخاندان کوصحت کارڈ کی فراہمی یقینی بنائیں گے..یاسمین راشد

لاہور ( نیوز ڈیسک ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 31مارچ تک لاہور کے ہر خاندان کے سربراہ کو صحت کارڈ دیں گے ، صحت کارڈ سے تھیلیسمیا کا علاج بھی کرا سکیں گے۔

نجی ٹی کےمطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کاویژن ہے۔ریاست مدینہ کی طرح عوام کی صحت ہمارے لیے اہم ہے۔

وزیر صحت پنجاب نے عوام کو کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کورونا وائرس کی شرح بڑھ رہی ہے،شہری ماسک پہنیں،ویکسینیشن کروائیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں