عمران خان کو کس کی کمی محسوس ہونے لگی؟

پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان شمالی پہاڑیوں میں بیٹوں کے ہمراہ گزارے ہوئے لمحات کو یاد کرتے ہوئے ان کی کمی محسوس کرنے لگے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہیں شمالی پہاڑی کوہ پیما پر کھڑے قدرت کے نظارے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” ان دنوں وہ واحد چیز جس کی میں کمی محسوس کرتا ہوں وہ شمالی پہاڑیوں میں اپنے بیٹوں کے ہمراہ کوہ پیمائی (Hiking) ہے۔

انہوں نے کہا کہ “رب العزت نے پاکستان کو دنیا کی بہترین پہاڑی گزرگاہیں (Mountain Trekking) عطا کررکھی ہیں۔ عمران خان نے پاکستان کی عوام سے ایک اور وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ “ایک روز ہم پاکستان کو سکینگ (Skiing) کا مرکز بھی بنائیں گے، انشاءاللہ۔”

ان دنوں وہ واحد چیز جس کی میں کمی محسوس کرتا ہوں وہ شمالی پہاڑیوں میں اپنے بیٹوں کے ہمراہ کوہ پیمائی (Hiking) ہے۔

رب العزت نے پاکستان کو دنیا کی بہترین پہاڑی گزرگاہیں (Mountain Trekking) عطا کررکھی ہیں۔ ایک روز ہم پاکستان کو سکینگ (Skiing) کا مرکز بھی بنائیں گے، انشاءاللہ۔