کم دودھ کیوں دیا؟ بھارتی کسان گائے کیخلاف تھانے پہنچ گیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک کسان اپنی 4گایوں کیخلاف شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے سدلی پورگاؤں کا رہائشی کسان رمیا اپنی 4 گایوں کیخلاف شکایت درج کرانے گایوں کے ساتھ ہی تھانے پہنچا۔

رمیا کا کہنا تھا کہ گایوں کواچھی خوراک فراہم کرنے کے باوجود چاروں گائے دودھ کم دیتی ہیں اورمیری بیوی دودھ دوہنے جائے تواسے لاتیں بھی مارتی ہیں لہذا گایوں کیخلاف رپورٹ درج کی جائے۔

مقامی تھانے کے عملے کا کہنا تھا کہ کسی گائے کیخلاف شکایت کا یہ پہلا اورمنفرد معاملہ تھا۔ عملے نے رمیا کو سمجھا بجھا کراس کی گایوں سمیت جانوروں کے اسپتال بھیج دیا۔