چائلڈ پروٹیکشن ویلفئیر ایکٹ 2010 میں ترمیم کے تحت2016 میں زمونگ کور کو قائم کیا گیا،خیبرپختونخوا حکام

خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکشن ویلفئیر ایکٹ 2010 میں ترمیم کے تحت2016 میں زمونگ کور(اپنا گھر) کو قائم کیا گیا۔

زمونگ کور(اپنا گھر) خیبرپختونخوا حکام کے مطابق ادارے میں معاشرے کے بے سہارا، یتیم اور بنیادی سہولیات سے محروم سٹریٹ چلڈرن کو رہائشی ، تربیت ، خوراک، دنیاوی اور دینوی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کی جاتی ہیں تاکہ یہ بچے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد معاشرے کے مفید شہری بن سکیں تعلیم کے ساتھ ان بچوں کو ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں جس کے لیے مختلف لیبارٹریز قائم ہیں جن میں الیکٹریشن، ٹیکنیشن، آٹو موبائل رئیپرنگ ودیگر لیبارٹری شامل ہے ہیں۔