پی سی بی اہم اجلاس: کرکٹرز کے معاوضوں میں اضافہ کیا جائے گا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) گورننگ بورڈ کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں شروع ہوگیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، جس میں آئندہ سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں قومی مینز اور ویمنز ٹیموں کی کارکردگی رپورٹ سمیت آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بورڈ اراکین کو بریفنگ دی جائے گی۔

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے بنائی گئی وائٹ اور ریڈ بال فارمیٹ کے لیے الگ الگ پالیسی کی منظوری دی جائے گی جبکہ کرکٹرز کے معاوضوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنزکے اسٹرکچر اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد کل پریس کانفرنس میں تفصیلات شئیر کریں گے۔

واضح رہے کہ رمیز راجا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو پی سی بی فیصل حسنین، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر سمیت ملک اسدعلی خان، عاصم واجد، عالیہ ظفر، عارف سعید اور جاوید قریشی شریک ہیں۔