پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
آپ کا ڈیٹا شیئر کرنے والی جادوئی انگوٹھی
واشنگٹن: فرض کیجئے کہ آپ ایک مصروف کانفرنس میں ہیں اور وہاں لوگ آپ سے رابطے اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تفصیلات جاننا چاہتے ہیں۔ اس اہم کام کو غیرروایتی انداز سے انجام دینے والی ایک واٹرپروف چھلا بنایا گیا ہے جسے دوسرے فون سے چھوتے ہی تمام حوالے فون میں منتقل ہوجائیں گے جن میں سی وی، ڈگری، ویڈیو لنکس، سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر روابط اور تفصیلات شامل ہیں۔
ون گُڈ رِنگ کےنام سے تیار اس چھلے میں ایک وائرلیس چپ نصب ہے جو نیئر فیلڈ کمیونکیشن (این ایف سی) فون پر فوری ڈیٹا منتقل کردیگی ہے۔ تاہم ترقی یافتہ ممالک میں این ایف سی اسمارٹ فون عام ہیں جن کی بدولت کانٹیکٹ لیس طریقے سے فون کی بدولت رقم پہنچائی جاتی ہے اور وصول بھی کی جاتی ہے۔
یہ انگوٹھی مکمل طور پر واٹر پروف ہے اور ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ ہے۔ کئی حالات اور ماحول میں آزمائش کے بعد یہ اہم ایجاد اب فروخت کے لیے کک اسٹارٹر ویب سائٹ پر پیش کی گئی ہے۔ ایک اچھی بات یہ ہے کہ اسے کسی بھی طرح چارجنگ کی ضرورت نہیں اور اس کے ڈیزائن کے تحت دیکھنے میں یہ ایک خوبصورت چھلا معلوم ہوتی ہے۔ تاہم اس میں مردانہ اور زنانہ ڈیزائن کو ملحوظِ خاطر رکھا گیا ہے۔
ون گڈ رنگ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اس میں ایک مرتبہ اپنا ڈیٹا شامل کرکے اسے بار بار این ایف سی فون اور آلات سے شیئر کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے بس چھلے کو فون سے مس کرنا ہوگا اور آپ کا ڈیٹا فوری طور پر فون میں منتقل ہوجائے گا۔ ان میں سوشل میڈیا لنکس اور ہینڈل وغیرہ بھی شامل ہیں۔
ون گڈ رنگ کی تعارفی قیمت 54 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے اور آپ دسمبر 2022 تک اسے حاصل کرسکیں گے۔