عمران پر فائرنگ کرنے والا جنونی ہے:پرویز رشید

رہنما مسلم لیگ (ن) پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ابھی تک کی تحقیقاتی رپورٹ یہی بتاتی ہے عمران پر فائرنگ کرنے والا جنونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے جنونی کا جمہوریت یا سیاست سے دور دور کا واسطہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمرانی رہنماؤں و کارکنوں کا سارا نشانہ جمہوری و سیاسی قائدین ہیں۔

پرویز رشید نے مزید کہا کہ کلاشنکوفیں لہرانے اور بندوقیں جمع کر کے تشدد کے تمام پیغام عمرانیوں کے ہیں۔