نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کا ثبوت ہے۔
نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات نے رپورٹ ’سی پیک کے 10 سال‘ کے اجراء کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر پیشہ وارانہ انداز میں کام جاری ہے، حکومتِ پاکستان ان منصوبوں کی تکمیل سے متعلق پُرعزم ہے۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں میں 85 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو روزگار ملا اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ہوئی جبکہ ان منصوبوں میں 25 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی۔
Happening now:
Chinese Ambassador H.E Jiang Zaidong, Senator Mushahid Hussain, Yang Jianduo, Mustafa Haider Sayed, Chairman Apcea Yang Jianduo and others Unveiling Ceremony of the Report titled "Thousands of Miles with #CPEC: The Symbol of Pakistan-China Relations.🇵🇰🤝🇨🇳… pic.twitter.com/8O6LmXFxcn
— Pakistan Economic Net (@NetPakistan) November 6, 2023
انہوں نے بتایا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم نے دورانِ ملاقات چینی صدر شی جن پنگ کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی، پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور بااعتماد دوستی فروغ پا رہی ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے یہ بھی کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کا ثبوت ہے۔