190 ملین پاؤنڈ کیس، نیب نے شیخ رشید کو طلب کرلیا

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو طلب کرلیا۔

نیب نے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس کے سلسلے میں شیخ رشید کو 24 مئی کو طلب کیا ہے۔

نیب نے شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا جس میں سابق وفاقی وزیر کو 24 مئی دن ساڑھے 12 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔