بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس آخری مراحل میں داخل

بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔

ریفرنس پر آج سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

نیب کے آخری گواہ میاں عمر ندیم پر وکلاء صفائی آج جرح مکمل کریں گے۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے ظہیر عباس چوہدری، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوں گے۔

نیب ٹیم پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں عدالت میں پیش ہو گی۔

نیب نے مجموعی طور پر 59 گواہان میں سے 24 گواہان کو ترک کر دیا جبکہ ریفرنس میں اب تک 35 گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ 34 پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔