190ملین پاؤنڈز ریفرنس، جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت دوسری بار ملتوی

بانیٔ پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈز ریفرنس کے سلسلے میں ہونے والی آج سماعت فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی ہو گئی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈز ریفرنس پر جج محمد بشیر نے سماعت کرنا تھی۔

جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی جبکہ آئندہ سماعت 20 فروری کو ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر بھی فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی نہ ہو سکی تھی۔