سپریم کورٹ آف پاکستان سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری

سپریم کورٹ آف پاکستان سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہو گئے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کمپیوٹرز کو تیسرے فلور کے کمرے میں شفٹ کیا گیا تھا۔