2 سابق ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

نارووال سے 2 سابق ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔

نارووال سے میاں عثمان اور سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری سجاد مہیس نے لاہور میں جہانگیرترین سے ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیرترین نے کہا کہ نارووال سے بڑے سیاسی گروپ کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہتے ہیں، ہم عام آدمی کی خوشحالی کے لیے بہترین پالیسیاں تشکیل دیں گے، پارٹی کا منشور اسی مقصد کے لیے تیار کیا ہے۔