معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے، 173 مریضوں کی حالت نازک
اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے متاثر 2 مزید افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 173 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21 ہزار 233 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 605 کیسز کے نتائج مثبت آئے اور شرح 2.85 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
مختلف شہروں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے جاری اعداد شمار کے مطابق نوشہرہ میں مجموعی طور پر 28 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 4 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 14.29 ریکارڈ کی گئی۔ بہاولپور میں 105 ٹیسٹ کیے گئے اور 7 افراد کے نتائج مثبت آئے جب کہ شرح 6.67 فی صد ریکارڈ ہوئی۔
لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1860افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 108افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 5.81 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ حیدر آباد میں 191 ٹیسٹوں میں سے 10 ٹیسٹ مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ شرح 5.24 رہی۔ مظر آباد میں 41 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 مثبت آئے اور شرح 4.88 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9009 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 303 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 3.36 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ پشاور میں 424 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 14 کیسز مثبت آئے اور شرح 3.30 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ سرگودھا میں 66 ٹیسٹوں میں سے 2 مثبت آئے اور شرح 3.03 فی صد ریکارڈکی گئی۔
اسلام آباد میں 1343 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 37 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے اور شرح 2.76 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ ملتان میں 192 ٹیسٹوں میں سے 5 مثبت ریکارڈ کیے گئے جب کہ شرح 2.60 رہی۔ مردان میں کل 279 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 7 کے نتائج مثبت آے اور شرح 2.51 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
صوابی میں 130 ٹیسٹوں میں سے 3 کے نتائج مثبت رہے اور شرح 2.31 فی صد ریکارڈ ہوئی جب کہ کوئٹہ میں مجموعی طور پر کورونا کے 255 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 5 کے نتائج مثبت آئے اور شرح 1.96 فی صد ریکارڈ کی گئی۔