قلعہ سیف اللہ کے قریب وین کھائی میں جاگری، 22 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں کوئٹہ، ژوب قومی شاہراہ پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اخترزئی ادوالہ کے مقام پر مسافر وین کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق وین میں اب بھی افراد بری طرح سے پھنسے ہوئے ہیں جبکہ امدادی سرگرمیوں کے لئے لیویز کا عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے حادثے کے بعد قلعہ سیف اللہ کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی ہے۔