امریکی ریاست ’میئن‘ میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں 22 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق لیوسٹن شہر میں ملزم نے پہلے باؤلنگ (bowling) کلب میں فائرنگ کی جس سے 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے۔ بعد میں لوکل بار اور والمارٹ ڈسٹری بیوشن سینٹر پر بھی فائرنگ کی۔
#BREAKING: The Androscoggin County Sheriff’s Office in Maine is searching for a suspected active shooter in Lewiston.
Per CNN: 16 dead, 50-60 injured.
The sheriff’s office just posted these surveillance stills showing the suspected shooter aiming an AR-style rifle.
Maine State… pic.twitter.com/y1y1KJD6d8
— Preston Phillips 🇺🇸 (@PrestonTVNews) October 26, 2023
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے، حکام نے علاقے میں تمام بزنسز بند کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
امریکی پولیس نے ملزم کی تصویر بھی جاری کردی ہے جو کہ خودکار رائفل تھامے ہوئے ہے، ملزم کی شناخت رابرٹ کارڈ کے نام سے کی گئی تاہم حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
امریکی پولیس نے ہدایت کی ہے کہ ملزم کی گرفتاری تک شہری اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں جبکہ ریاست کی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ریاست میئن کے گورنر کا کہنا ہے کہ شہری بلاجواز باہر نہ نکلیں، سیکیورٹی اہلکار حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق لیوسٹن 37 ہزار آبادی پر مشتمل شہر ہے اور پورٹ لینڈ کے شمال میں واقع ہے۔