اقوامِ متحدہ کے 33 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہو گئے

اقوامِ متحدہ کے 33 امدادی ٹرک رفاہ کراسنگ سے غزہ میں داخل ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ان امدادی ٹرکوں سے پانی، خوراک اور طبی سامان غزہ پہنچایا گیا ہے۔

اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کے بعد غزہ میں امدادی ٹرکوں کی یہ سب سے بڑی ڈیلیوری ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد سے آج تک غزہ میں 117 امدادی ٹرک پہنچائے جا چکے ہیں۔

7 اکتوبر سے پہلے یومیہ 500 ٹرک رفاہ کراسنگ سے سامان غزہ پہنچاتے تھے۔

اسپتالوں کی اپیل کے باوجود 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ میں ایندھن کی سپلائی نہیں کی گئی ہے۔

اسرائیل نے غزہ کی بجلی کئی ہفتوں سے منقطع کر رکھی ہے۔