پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
سی ٹی ڈی:فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنے والے4ملزمان گرفتار
سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے 18 جدید پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
یہ کارروائی انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر قائم کیے گئے سی ٹی ڈی کے خصوصی ویپن ٹریفیکنگ اینڈ مانیٹرنگ سیل نے کی ہے۔
سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب اور مظہر مشوانی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس سلسلے میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔
راجہ عمر خطاب کے مطابق پشاور، درہ آدم خیل، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع کے اسلحہ ڈیلرز اور دکاندار اس غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ فیس بک کے ذریعے غیر قانونی اسلحے کے کاروبار کی تشہیر کرتے تھے اور فیس بک اور واٹس اپ پر اسلحے کی نمائش کرتے تھے۔
سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب کے مطابق گرفتار ملزمان میں عظمت اللّٰہ، بشیر خان، فضل جان اور فرمان اللّٰہ شامل ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جو افراد اسلحہ خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ ان لوگوں کو واٹس ایپ گروپ میں شامل کر لیتے ہیں اور قیمت طے کرنے کے بعد رقم کا 50 فیصد ایزی پیسہ، جاز کیش یا آن لائن ٹرانسفر کر دیتے ہیں، بقیہ رقم ڈیلیوری کے وقت وصول کی جاتی ہے۔
سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب نے یہ بھی بتایا ہے کہ جب تمام معاملات طے پا جاتے ہیں تو یہ غیر قانونی اسلحہ ڈیلر اپنے ایجنٹ کے ذریعے بذریعہ بس کراچی بھیجتے ہیں، کراچی یا ملک کے کسی بھی علاقے میں اسلحہ پہنچانے کے لیے اپنا کارندہ خریدار کا نمبر دے کر روانہ کرتے ہیں، وہی شخص ڈیلیوری دے کر باقی رقم وصول کرتا ہے۔