کراچی :بچوں کو چیز دلانے کے بہانے اغوا کرنے والے4 اغوا کار گرفتار

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے 2 بچوں کو چیز دلانے کے بہانے اغوا کرلیا گیا جنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بعد میں بازیاب کرالیا۔

پولیس اور رینجرز نے مختلف سی سی ٹی وی وڈیوز کی مدد سے شاہ فیصل کالونی سے دونوں بچوں کو بازیاب کرلیا اور چار اغوا کار بھی گرفتار کرلیے۔

تفتیشی حکام کے مطابق بچے اپنے گھر سے ٹیوشن کے لیے نکلے تھے، ٹیوشن گیٹ پر پہلے سے موجود اغوا کار بچوں کے پاس آئے ، بچوں کو موٹر سائیکل پر بیٹھنے کا کہا، بچوں نے منع کیا تو انہیں کہا آپ کے ابو نے چیز دلانے کے لیے بھیجا ہے اور انہیں موٹر سائيکل پر بٹھا کر اغوا کرکے لے گئے ۔