پاسپورٹ کے لیے روزانہ 45 سے 50 ہزار درخواستیں موصول

وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کے لیے روزانہ 45 سے 50 ہزار درخواستیں موصول ہوتی ہیں لیکن صرف 20 سے 22 ہزار تیار کرنے کی سہولت موجود ہے، لہٰذا پاسپورٹ کا بیک لاگ جمع ہورہا ہے۔

فاسٹ ٹریک اور ارجنٹ پاسپورٹ کیٹگری میں کوئی تاخیر نہیں ہے‘ نارمل پاسپورٹ اجرا میں کچھ تاخیر ہوتی ہے‘ نئے پرنٹرز نصب ہوتے ہی بیک لاگ ختم ہو جائے گا ۔

جمعرات کو سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارتِ داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ تین شفٹوں میں فعال بنائی گئی ہے‘ سکیورٹی انک، لیمی نیٹس‘اسپیئر پارٹس کی خریداری میں غیر معمولی تاخیرکا سامنا ہے۔