پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
بہترین ویڈیو کالنگ کے 5 آزمودہ طریقے
سلیکان ویلی: ہم میں سے اکثر کو ویڈیو کالنگ کے دوران بیشتر مسائل کا سامنا رہتا ہے، اس تحریر میں اُنہی مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے کہ کیسے آپ اپنی ویڈیو کالنگ کو درج ذیل 5 طریقوں پر عمل کرکے بہتر بنا سکتے ہیں۔
1) روشنی
ویڈیو کالنگ میں جو اوّل بات ضروری ہے وہ ہے روشنی۔ ویڈیو کال کا مقصد بھی یہی ہے آپ دوسرے کو نظر آئیں اور اس کیلئے آپ کو روشنی کی ضرورت ہوتی ہے تاہم اس بات کا خیال رکھیں کہ روشنی آپ کی پیٹھ پر نہ پڑے، روشنی یا تو آپ کے دائیں جانب سے آرہی ہو یا بائیں اور روشنی کا ماخذ اگر سامنے ہو تو اس سے 45 ڈگری اینگل کی دوری سے ویڈیو کال کریں۔
2) کیمرے کا اینگل
ویڈیو کال میں کیمرے کا واحد مناسب اینگل صرف ایک ہی ہے اور وہ ہے سیدھے چہرے اور آنکھوں کی سطح پر۔ آپ نہیں چاہیں گے کہ جسے آپ ویڈیو کال کررہے ہیں اُسے آپ پر توجہ رکھنے میں کوئی دشواری ہو۔
3) ویڈیو کال ٹیسٹنگ
معروف ویڈیو کالنگ ایپ زوم یا اس جیسی دیگر ایپس پر کئی میٹنگز طے ہوتی ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ جب آپ اُس میں آن لائن شریک ہوں تو اچھے دِکھیں۔ اِن ایپس پر ایک آپشن موجود ہوتا ہے جس کے ذریعے آپ ویڈیو کال سے پہلے ویڈیو ٹیسٹ کرسکتے ہیں جس میں آپ ویڈیو کے دوران خود کا بغور جائزہ لے سکتے ہیں۔
4) خاموشی
ویڈیو کال کے دوران پیچھے سے شور شرابے کا مسئلہ تقریباً سبھی کو پیش آتا ہے۔ کوشش کریں ویڈیو کال کیلئے کسی پرسکون اور خاموش جگہ منتخب کریں تاکہ ویڈیو کال پہ سامنے والا شخص آپ کی بات کو صاف صاف سُن سکے اور سمجھ سکے۔ اس کیلئے ہیڈفون بہترین آپشن ثابت ہوسکتا ہے۔
5) سکون
جب آپ ویڈیو کال کا آغاز کریں تو زیادہ حرکت سے پرہیز کریں۔ سامنے والا شخص جنجھلاہٹ کا شکار ہوسکتا ہے۔ کسی آرام دہ جگہ پر بیٹھ کر ویڈیو کال کریں۔ اگر ویڈیو کال لمبی ہے تو کسی جگہ پر ویڈیو کالنگ کا سیٹپ لگا دیں اور پُرسکون انداز سے بات چیت کریں۔