مٹیاری میں پالی جانی ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کی 5 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، اندرون ملک سے کراچی آنے والا ٹریک بند ہوگیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی بوگیاں اترنے سے ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ڈاؤن ٹریک بند ہونے کے باعث گاڑیوں کو اپ ٹریک سے گزارا جا رہا ہے۔