عمران اسماعیل سمیت 5 اراکین کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان متوقع

علی زیدی کے بعد کراچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 5 اراکین کی جانب سے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت 5 اراکین کی جانب سے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ میں سیاست چھوڑ رہا ہوں، جب میں سیاست چھوڑ دوں گا تو میں پی ٹی آئی کے سب عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد اہم رہنما حالیہ دنوں میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ان میں سے بعض رہنماؤں نے سیاست سے لاتعلقی و کنارہ کشی تک کا اعلان کر دیا ہے۔