ایران :خوزستان میں فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی

ایران کے صوبے خوزستان میں فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دہشت گرد حملہ عراق کی سرحد سے ملحقہ جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر ایذہ کے بازار میں ہوا جہاں 2 موٹرسائیکل سواروں نے بازار میں لوگوں پر فائرنگ کی۔

ایرانی حکام کے مطابق ہلاک افراد میں ایرانی بسیج ملیشیا فورس کے 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ خوزستان میں زیادہ تر ایرانی عرب اقلیتی برادری کے لوگ آباد ہیں، خوزستان کے لوگ بھی ایران میں جاری حالیہ حکومت مخالف احتجاج میں شامل رہے ہیں۔