غزہ سے مزید 50 زخمیوں او ربیمار بچوں کو آج ترکیہ لایا جائے گا

ترکیہ کے وزیرِ صحت نے کہا ہے کہ آج غزہ سے 50 زخمی و بیمار بچوں اور نوجوانوں کے انخلاء کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ترک وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ سے انخلاء کا تیسرا دور اجازتوں کے مسائل کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا ہے تاہم اب مسائل بڑی حد تک حل ہو چکے ہیں اور تیاریاں مکمل کرنے پر کام ہو رہا ہے۔

ترک وزیرِ صحت کے مطابق ترکیہ، مصر اور اسرائیلی حکام فیلڈ اسپتال کے لیے کام کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ غزہ کی جانب رفح بارڈر کراسنگ پر ایک فیلڈ اسپتال قائم کرنا چاہتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ترکیہ اب تک 150 لوگوں کو غزہ سے علاج کے غرض سے اپنے ملک لایا ہے، ان افراد میں زیادہ تر کینسر کے مریض اور ان کے ساتھی شامل ہیں۔